Thursday, November 7, 2013

صحافیوں کی قربانیوں کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتا،ائی ایس پی ار

سوات(محمد ر حمن )آئی ایس پی آر کے ترجمان کرنل وسیم نے کہا ہے کہ سوات میں بیش بہا قربانیوں کے بعد پائیدارامن قائم ہوچکا ہے اورا س سلسلے میں پاک فوج،پولیس ،عوام اور صحافیوں کی قربانیوں کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتاتاہم اب اس امن کو پرقراررکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میںآئی ایس پی آر کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سی ایم سی میں سوات پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ امن کے قیام کی خاطر سوات کے عوام نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو جہاں کہیں مشکوک لوگ یا مشکوک چیزیں نظر آئے تو وہ اس کی فوری اطلاع پاک فوج کو دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے قبل ہی اس کا سدباب کیا جاسکے،انہوں نے کہاکہ صحافتی برادری سوات میں شدت پسندی کے حوالے سے خبر شائع کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کرے تاکہ انہیں صحیح انفارمیشن مہیا کی جاسکے،انہوں نے کہاکہ سوات میں امن کے قیام کے بعد پاک فوج نے بحالی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ حصہ لیا جبکہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپ منعقد کرانے سمیت عوام کو تفریح کے مواقعے فراہم کرنے کیلئے مختلف ایونٹس بھی منعقدکراتی ہے،انہوں نے کہاکہ آئی ایس پی آرسوات کے صحافیوں کے ساتھ اپنی طرف سے بھرپورتعاؤن کرے گا ،اس سے قبل سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزرغلام فاروق اور چیئرمین رشیداقبال نے کرنل وسیم کی سوات میں تقرری پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہاکہ سوات پریس کلب کے صحافی پاک فوج کے ساتھ تعاؤن کا سلسلہ بدستورجاری رکھیں گے ۔


 

No comments:

Post a Comment