Thursday, November 7, 2013

مینگورہ پل 25نومبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جا ئےگا،خالد عمر زئی

سوات( محمد ر حمن ) صوبائی حکومت کی اضلاع میں سرکاری محکموں کی اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ پالیسی کے تحت ضلع سوات کیلئے متعین مانیٹرنگ آفیسر ، صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ خالد خان عمرزئی نے سوات کے اپنے دوسرے دورہ میں ضلعی محکموں کو دےئے گئے اہداف سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے کمشنر آفس میں افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں محکمہ صحت ،ریونیو ،پیسکو ،سی اینڈ ڈبلیو ،ٹی ایم اے ،ٹریفک ،محکمہ جیل ،ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر اور دیگر محکموں کے افسران نے سیکر ٹری ٹرانسپورٹ کو یقین دلایا کہ تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کر دئیے جائیں گے سپرنٹنڈنگ انجنئیر پیسکو نے بتایا کہ مینگورہ گرڈسٹیشن میں دونوں 20/26 ٹرانسفارمر نصب کر دیے گئے ہیں جس کے بعد منسلکہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل بہتر ہوئی ہے سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے یقین دلایا کہ مینگورہ پل 25نومبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ پیدل چلنے والوں کے لیے ایک دو دن میں کھل جائے گا اسی طرح ایوب برج کانجو اور خوازہ خیلہ پل فروری 2014کے مقرر ہ وقت تک کھول دیا جائے گا ٹی ایم اے اور ٹریفک مجسٹریٹ نے بھی اپنے اپنے محکموں کے اہداف بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اجلاس میں ڈی سی سوات سید امتیاز حسین شاہ بھی موجود تھے۔
 

No comments:

Post a Comment