Thursday, November 7, 2013

شانگلہ ،ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1248تک پہنچ گئی

سوات ( محمد ر حمن )شانگلہ کے تحصیل بشام میں مزید 7مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعددا بڑ ھ کر 1248تک پہنچ گئی ۔ موسم سر د ہو نے کے با و جود ڈینگی بخار میں کمی کے بجا ئے اضا فہ بد ستور جاری۔طبی ما ہرین کے مطابق اس ماہ کے اخرتک ڈینگی بخار کا خا تمہ ہو جا ئے گا، تفصیلا ت کے مطابق شانگلہ کی تحصیل بشام میں جمعرات کے روز مزید 7افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ اس طرح ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1248تک پہنچ گئی ہیں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علا ج معالجہ بہتر طریقے سے جاری ہے اور ہسپتال کے انچار ج کے مطابق ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آرہی ہے دوسری طرف طبی ماہرین کے مطابق اس ماہ کے اخر تک ڈینگی بخار کا خا تمہ ہو جائے گا ۔ کیونکہ مو سم سر د ہو نے کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی آفزائش ختم ہو جا ئے گی ۔
 

شانگلہ کے پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری

شانگلہ(عمر باچاخان )شانگلہ کے پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔شانگلہ کے بالا ئی پہاڑوں نے برف کی سفید چارد اوڑھ لی ، وادی کاناکے سپین غر،اولندر، اور دیگر بالا ئی علاقوں میں بر فبار ی اور میدا نی علا قوں میں بارش سے سردی مزید بڑھ گئی،ڈرائی فروٹ کے دکانیں بھی سج گئے دکانوں پررش ، محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ ایک یا دو روز تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے ، شانگلہ کے وادی کانا کے سپین غر اور دیگر با لا ئی علا قوں میں بار ف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا اور بالائی علاقوں کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے ہیں سپین غر اور دیگر پہاڑوں پر ایک فٹ تک برف پڑچکی ہے ، شانگلہ کے مر کزی شہر بشام سمیت ملحقہ مید انی علا قوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش اور برف باری کی وجہ سے جہاں سردی کی شدت میں اضا فہ ہو ا ہیں وہی گرم ملبو سات ،ڈرائی فروٹ اور پکوانوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے اور مہنگائی کے طوفان سے غریب طبقہ رونا رورہا ہے۔
 

مینگورہ پل 25نومبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جا ئےگا،خالد عمر زئی

سوات( محمد ر حمن ) صوبائی حکومت کی اضلاع میں سرکاری محکموں کی اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ پالیسی کے تحت ضلع سوات کیلئے متعین مانیٹرنگ آفیسر ، صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ خالد خان عمرزئی نے سوات کے اپنے دوسرے دورہ میں ضلعی محکموں کو دےئے گئے اہداف سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے کمشنر آفس میں افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں محکمہ صحت ،ریونیو ،پیسکو ،سی اینڈ ڈبلیو ،ٹی ایم اے ،ٹریفک ،محکمہ جیل ،ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر اور دیگر محکموں کے افسران نے سیکر ٹری ٹرانسپورٹ کو یقین دلایا کہ تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کر دئیے جائیں گے سپرنٹنڈنگ انجنئیر پیسکو نے بتایا کہ مینگورہ گرڈسٹیشن میں دونوں 20/26 ٹرانسفارمر نصب کر دیے گئے ہیں جس کے بعد منسلکہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل بہتر ہوئی ہے سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے یقین دلایا کہ مینگورہ پل 25نومبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ پیدل چلنے والوں کے لیے ایک دو دن میں کھل جائے گا اسی طرح ایوب برج کانجو اور خوازہ خیلہ پل فروری 2014کے مقرر ہ وقت تک کھول دیا جائے گا ٹی ایم اے اور ٹریفک مجسٹریٹ نے بھی اپنے اپنے محکموں کے اہداف بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اجلاس میں ڈی سی سوات سید امتیاز حسین شاہ بھی موجود تھے۔
 

منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کا روائی گرفتار کردیا

سوات(محمد ر حمن )سوات پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے سرکوبی کیلئے حکمت عملی ترتیب دیکر متعدد کو گرفتار کردیا ، ڈی پی او سوات شیر اکبر خان کے خصوصی ہدایت پر سرکل افسران ایس ایچ او ز اور دیگر اہلکاروں نے حرکات مجرمانہ کے مرتکب افراد کو دیوار سے لگا دیا سوات پولیس کے ترجمان پی ار او علی رحمن کے مطابق ماہ اکتوبر کے دوران اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران نے متعدد منشیات فروشان کو گرفتار کرلیا ،رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی حبیب سید تھانہ بنڑ نے 350 گرام چرس بر آمد کرکے ملزم عمران ولد احسان اللہ اینگرو ڈھیرئی کو گرفتار لیا گیا ، محمد انور خان تھانہ بنڑ نے 500 گرام چرس بر آمد کرکے ملزم انورعلی ولد غلام محمد سکنہ عثمان اباد کور گرفتار کر لیا گیا ، اے ایس آئی حمید اقبال تھانہ مینگورہ نے مجموعی طور پر 2345 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان عارف ، امام حسین ، اور سید الحق کو گرفتار کر لیا گیا ، ایس ایچ او فضل مالک خان تھا نہ کالاکوٹ نے 1200 گرام چرس بر آمد کرکے ملزم حبیب اللہ اور صباخان کو گرفتار کرلیا گیا ،اے ایس آئی بخت رحمن تھانہ مینگورہ نے 305 گرام چرس بر آمد کرکے ملزم گوہر علی ولد حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ، ایس آئی رحیم اللہ تھانہ مینگورہ نے 35 لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے ملزمان عبدالمطلب ولد عبدالغفار سکنہ سیدوشریف کو گرفتار کرلیا گیا ،اے ایس آئی سرباز خان تھانہ غالیگے نے 2500 گرام چرس برآمد کرکے ملزم شیرعلی ولد گوالیر سیدوشریف کو گرفتار کرلیا گیا ، اے ایس آئی مہتاب گل تھانہ غالیگے نے 15 گرام ہیروئن بر آمد کرکے ملزمان الحاج ولد مہناج سکنہ بریکوٹ کو گرفتار کرلیا گیا ، ایس ایچ او کامران خان تھانہ غالیگے نے 80 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم بحرہ مند ولد سیلاتی بریکوٹ کو گرفتار کرلیا گیا ، اے ایس آئی افضل شاہ تھانہ کالاکوٹ نے 500 گرام چرس برآمد کرکے ملزم امام حسین ولد عبدالجبار سخرہ کو گرفتار کرلیا گیا ، ایس ایچ او احمد شاہ خان تھانہ سیدوشریف نے 105 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم محمد آیاز ولد زبیر سیدو شریف کو گرفتار کر لیا ، ایس آئی عبدالواحد خان چوکی فتح پورنے 400 گرام چرس برآمد کرکے ملزم عظیم خان ولد معتبر خان سکنہ فتح پور کو گرفتار کرلیا ، ایس ایچ او حبیب الرحمن تھانہ خورشید خان شہید نے 38 لیٹر شراب بر آمد کرکے ملزم صابر حسین ولد میاں وطن خان کو گرفتار کر لیا ، ایس ایچ اوبشیر احمد تھانہ شموزئی نے 325 گرام چرس / پستول ایک ضرب 32 بور ملزمان نامعلوم ، آئی ایچ سی گلزار خان تھانہ شاہ ڈھیرئی نے 500 گرام چرس برآمد کرکے ملزم سید عفار شاہ ولد عبدالغفارسکنہ دردیال میرہ کو گرفتار کرلیا ، دریں اثنا ء ڈی پی او سوات شیر اکبر خان نے سوات پولیس کے کردار کو سراہا اور کہا کہ منشیات فروش اور جرائم کے مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے لا کھڑا کریں گے ، انہوں نے ایسے عناصر کے سرکوبی کیلئے پولیس افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی ہے جو اپنے متعلقہ تھانوں کے سطح پر مہم چلارہے ہیں ، اور بااثر منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کرکے اس مکروہ دھندہ کو چھوڑنے پر آمادہ کریں گے ۔
 

صحافیوں کی قربانیوں کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتا،ائی ایس پی ار

سوات(محمد ر حمن )آئی ایس پی آر کے ترجمان کرنل وسیم نے کہا ہے کہ سوات میں بیش بہا قربانیوں کے بعد پائیدارامن قائم ہوچکا ہے اورا س سلسلے میں پاک فوج،پولیس ،عوام اور صحافیوں کی قربانیوں کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتاتاہم اب اس امن کو پرقراررکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میںآئی ایس پی آر کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سی ایم سی میں سوات پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ امن کے قیام کی خاطر سوات کے عوام نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو جہاں کہیں مشکوک لوگ یا مشکوک چیزیں نظر آئے تو وہ اس کی فوری اطلاع پاک فوج کو دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے قبل ہی اس کا سدباب کیا جاسکے،انہوں نے کہاکہ صحافتی برادری سوات میں شدت پسندی کے حوالے سے خبر شائع کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کرے تاکہ انہیں صحیح انفارمیشن مہیا کی جاسکے،انہوں نے کہاکہ سوات میں امن کے قیام کے بعد پاک فوج نے بحالی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ حصہ لیا جبکہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپ منعقد کرانے سمیت عوام کو تفریح کے مواقعے فراہم کرنے کیلئے مختلف ایونٹس بھی منعقدکراتی ہے،انہوں نے کہاکہ آئی ایس پی آرسوات کے صحافیوں کے ساتھ اپنی طرف سے بھرپورتعاؤن کرے گا ،اس سے قبل سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزرغلام فاروق اور چیئرمین رشیداقبال نے کرنل وسیم کی سوات میں تقرری پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہاکہ سوات پریس کلب کے صحافی پاک فوج کے ساتھ تعاؤن کا سلسلہ بدستورجاری رکھیں گے ۔


 

Wednesday, November 6, 2013

ڈویژن بھر کے بس اڈوں،ہوٹلوں شاپنگ پلازوں پر ہجوم بازاروں،بڑے مساجد،مدارس پر پولیس نفری تعینات

سوات( محمد ر حمن،عبید اللہ عبید)گزشتہ روز محرم الحرام کے دوران امن وآمان کے قیام اور صوبائی پولیس سربراہ کے احکامات کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج عبداللہ خان کے دفتر میں ڈویژن بھر کے تما م ڈی پی او پرزور دیا گیا کہ آئندہ محرم الحرام کے دوران امن امان کو ہر حال میں یقینی بنائیں ، جو افراد شیڈول فورتھ پر لائے گئے ہیں ان کے سرگرمیوں اور نقل وحرکت پر کھڑی نظر رکھ کر ان کی صحیح نگرانی کی جائیں ، سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیلئے ریجنل ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، جو کہ روزمرہ کے بنیاد پر شدت پسندوں اور علاقہ میں انتشار پھیلانے ولوں کے خلاف کاروائی کرتی ہے ، اور اگلے صبح سی پی او پشاور اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پر اگرس رپورٹ بھجوائی جاتی ہے ، اس سلسلہ میں شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ اس مہم کو مذید متحرک بنانے کیلئے اپنے کو ششوں کو تیز کیا جائے ، تاکہ امن وامان کے قیام میں کوئی رخنہ نہ آئے ، تفتیشی نظام کو جامع اور موثر بنانے کیلئے تمام ایس پیز انوسٹی گیشن کو ہدایت دی گئی کہ ہر مقدمہ میں خوف خداکو مد نظر رکھ کر غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنائیں ، اور وقوعہ کے تحت کو پہنچ کر انتہائی باریک بینی کیساتھ جملہ حقائق منظر عام پر لانے میں کوئی کسر نہ چھوڑا جائے تاکہ پویس پر عوام کا اعتماد بحال ہو کر ان کے درمیان فاصلے کم کئے جاسکے ، اس ضمن میں کوئی بے گناہ کسی مقدمہ میں پھنس نہ جائے اور گناہنگار کو قرار واقعی سزادلوانے میں کوئی کوتاہی نہ رہے ، صوبائی پولیس سربراہ کے احکامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈی آئی جی ملاکنڈ نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام کوشش بروئے کار لائے جائیں ، اور ان احکامات کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کیا جائے ، تمام ڈی پی اوز کو اگاہ کیا گیا کہ بس اڈوں ، ہوٹلوں شاپنگ پلازوں پر ہجوم بازاروں ، بڑے مساجد اور مدارس پر پولیس نفری بڑ ھائی جائیں ، ہر قسم کے ڈیوٹیوں پر جانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اہلکاروں نے بیولٹ پروف جیکٹ ، ہیلمٹ پہننے ہوئے ہیں ، اور متعلقہ ڈیوٹی کے مطابق اسلحہ سے لیس ہیں ، علاوہ ازیں بلحاظ موسم ان کو برساتی ، چھتری و دیگر سازو سامان مہیاں کیا جائے ، ان کی نگرانی اور بار بار چیکنگ کی جائے ، کہ بدوران ڈیوٹی ایک چگہ چمگٹہ نہ ہو ، بلکہ ایک دوسرے کے درمیان قدرے فاصلے پر ڈیوٹی انجام دیں ، ڈی آئی جی ملاکنڈ نے آخر میں اس بات پروزور دیا کہ محکمہ پولیس میں خواہ اپریشن سٹاف ہویا شعبہ تفتیش ،، سزاو جزا کا عمل جاری رہیگا ، اور کرپٹ عناصر یا کالے بھیڑوں سے محکمہ کو صاف کیا جائیگا ، اور میرٹ پر کسی قسم کو سودا بازی نہیں ہوگی

سنیئر وزیر خیبر پختو نخوا سراج الحق کا آچانک دورہ سوات

سوات (عبید اللہ عابد)سنیئر وزیر خیبر پختو نخوا سراج الحق کا آچانک دورہ سوات ، دورے کے دوران وہ جماعت اسلامی کے مرحوم اراکین غلام رحمانی، بخت تاج لالا اور جماعت اسلامی سوات کے ضلعی آفس کے کارکن محمد کرم کے والد سید بشر کے فاتحہ خوانی کے لئے ان کے گھر گئے اور تھوڑی دیر ان کے ہاں قیام کیا، اس کے علاوہ سراج الحق سابق ایم این اے خالق داد خان کے گھرگئے اور ان کی عیادت کی۔ا ن کے ہمراہ جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر حاجی صدیق اکبر ، زونل امیر حاجی محمد یاسین اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔