شانگلہ (ملاکنڈ نیوز )ڈیڈک کمیٹی ضلع شانگلہ کے چیئرمین اور ممبر صوبائی اسمبلی عبدالمعنیم خان کے کوششوں سے بر پورن روڈ کو پختہ کر لیا گیا ۔ جبکہ مارتونگ سے پورن تک روڈ بھی جلد مکمل کیا جائیگا ۔ روڈ کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو درپیش مشکلات میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شانگلہ کے علاقہ پورن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ ایرا کے چیئر مین سے پور ن تا مارتونگ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی ہیں ۔ جس پر عنقریب کام کا آغاز کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کوششوں سے ایرا نے بر پورن روڈ کیلئے 1کروڑ 90لاکھ روپے منظور کئے تھے ۔ جس کی تکمیل مکمل ہوچکی ہے ۔ جس سے ہمیں اُ مید ہے کہ علاقے کے عوام کو مشکلات میں کافی حدتک کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ہم عملی اقدامات اٹھارہے ہیں جس کی ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچ جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ پسماندہ علاقہ ہے اور ہم شانگلہ کے ترقی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس اعتماد پر پورا اترینگے ۔ اور کسی بھی طرح عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے ۔ اس موقع پر عمائدین علاقہ نے بر پورن روڈ کی تکمیل پر انکا شکریہ ادا کیا ۔
Monday, October 28, 2013
بر پورن روڈ کو پختہ کر لیا گیا جبکہ مارتونگ سے پورن تک روڈ بھی جلد مکمل کیا جائیگا( ممبر صوبائی اسمبلی عبدالمعنیم خان)
شانگلہ (ملاکنڈ نیوز )ڈیڈک کمیٹی ضلع شانگلہ کے چیئرمین اور ممبر صوبائی اسمبلی عبدالمعنیم خان کے کوششوں سے بر پورن روڈ کو پختہ کر لیا گیا ۔ جبکہ مارتونگ سے پورن تک روڈ بھی جلد مکمل کیا جائیگا ۔ روڈ کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو درپیش مشکلات میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شانگلہ کے علاقہ پورن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ ایرا کے چیئر مین سے پور ن تا مارتونگ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی ہیں ۔ جس پر عنقریب کام کا آغاز کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کوششوں سے ایرا نے بر پورن روڈ کیلئے 1کروڑ 90لاکھ روپے منظور کئے تھے ۔ جس کی تکمیل مکمل ہوچکی ہے ۔ جس سے ہمیں اُ مید ہے کہ علاقے کے عوام کو مشکلات میں کافی حدتک کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ہم عملی اقدامات اٹھارہے ہیں جس کی ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچ جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ پسماندہ علاقہ ہے اور ہم شانگلہ کے ترقی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس اعتماد پر پورا اترینگے ۔ اور کسی بھی طرح عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے ۔ اس موقع پر عمائدین علاقہ نے بر پورن روڈ کی تکمیل پر انکا شکریہ ادا کیا ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)